پرتھ (این این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن معرکہ(آج)اتوار کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں پرتھ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 1ـ1 سے برابر ہے۔ اس طرح سیریز کے فیصلے کیلئے اس میچ نے فائنل کی حیثیت اختیار کر لی ہے۔قبل ازیں پاکستان نے گزشتہ روز 28 سال بعد ایڈیلیڈ میں فتح درج کی تھی جہاں کینگروز کو 9 وکٹوں شکست ہوئی تھی۔پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے ہرایا تھا۔