واشنگٹن (این این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر قانونی احکامات سے روکنے کیلئے پینٹاگون میں غور وفکر شروع کردیا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کیمطابق نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نیغیرقانونی تارکین وطن کو پکڑنیکے لییفوج تعینات کرنیکا عندیہ دیا ہے، اس کے علاوہ امریکی اسٹبلشمنٹ سے اپنے مخالفین کو فارغ کرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پینٹاگون اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بدترین صورتحال کے لیے تیاری کر رہے ہیں لیکن فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا،قانون عسکری حکام کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی اجازت دیتا ہے،امریکی فوج کی شہری علاقوں میں تعیناتی کا اقدام غیر قانونی ہوگا۔امریکی میڈیا کے مطابق پچھلی حکومت میں جنرل مارک ملی نیٹرمپ کی ایٹمی بٹن تک رسائی محدود کی تھی۔