نیویار ک(این این آئی )امریکی ریاست ایرزونا میں طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایرزونا پولیس، فائر بریگیڈ اور ادارہ صحت کی جانب سے دی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ، فالکن فیلڈ ہوائی اڈے پر ایک چھوٹے جیٹ طیارے نے اڑان بھرتے وقت رن وے کے قریب ایک گاڑی سے ٹکرا گیا۔حادثے میں پائلٹ، ایک ساتھی پائلٹ، 2 مسافر اور گاڑی کے ڈرائیور ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔وفاقی شہری ہوابازی ادارے نے بتایا کہ طیارے کی قسم ہونڈا HA-420 لائٹ بزنس جیٹ تھی جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیق کی جا رہی ہے۔