ریاض(این این آئی )سعودی عرب کیشہر حائل کے مشرقی علاقے الکھفہ میں کھجورفیسٹول کا افتتاح کردیا گیا جو دس دن تک جاری رہے گا۔ عرب ٹی وی کے مطابق فیسٹول میں مقامی کاشتکاراور کھجور کی صنعت سے منسلک افراد شرکت کررہے ہیں۔وزارت زراعت و پانی کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فہد الحسنی نے بتایا کہ میلے کا مقصدمقامی صنعت کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرانا ہے۔کھجور میلے میں 15 ایسے خاندان شریک ہیں جو کھجور کی مصنوعات کی تیاری میں شہرت رکھتے ہیں۔ میلے میں ان مصنوعات کو رکھا گیا ہے تاکہ وسیع پیمانے پر انہیں متعارف کرایا جاسکے۔کھجور میلے کا انعقاد وزارت ماحولیات وپانی وزراعت کے تعاون سے کیا گیا ہے جبکہ دیگر سرکاری ادارے بھی اس میں شرکت کررہے ہیں۔