امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

”دھی رانی پروگرام”کے تحت تشکیل سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ”دھی رانی پروگرام”کے تحت تشکیل دی جانے والی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب، سہیل شوکت بٹ نے بذریعہ زوم لنک کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی مشیر، زیشان ملک نے خصوصی شرکت کی جبکہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید محمود اختر اور ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ مختلف ڈویژنز کے کمشنرز نے بھی زوم لنک کے ذریعے شرکت کی۔ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان نے اجلاس کے اراکین کو ”دھی رانی پروگرام” کے بارے میں تفصیلی بریفنگ فراہم کی اور صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور معاون خصوصی زیشان ملک کو پروگرام کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ غریب، یتیم اور جسمانی معذوری کا شکار خواتین، جن کے والدین معذور ہیں اور جن کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہو، اس پروگرام میں شمولیت کی اہل ہیں۔ مزید یہ کہ ”دھی رانی پروجیکٹ”کا ویب پورٹل تیار کر لیا گیا ہے جو کہ اب آپریشنل ہے اور سائلین اس پر درخواست دے سکتے ہیں۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ”دھی رانی پروگرام” کے تحت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں پہلے مرحلے میں 1500 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درخواست گزار/مستحق افراد کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 05 نومبر سے بڑھا کر 15 نومبر کر دی گئی ہے۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ”وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ اقدام حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اجتماعی شادیوں کے دوران جوڑوں کو دی جانے والی سلامی کی رقم ایک لاکھ روپے ہوگی اور تحفوں کی خریداری پیپرا کے ذریعے کی جائے گی تاکہ منصوبے میں شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اجتماعی شادیاں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ 50 شادیاں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور باقی 25 شادیاں ضلعی سطح پر کروائی جائیں گی۔درخواستیں آن لائن پورٹل cmp.punjab.gov.pk یا متعلقہ ضلع کے سوشل ویلفیئر، ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1312 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved