امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے’عظمیٰ بخاری

لاہور ( این این آئی) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں بندے فی کس ایک ہزار پر لائیں یا پانچ ہزار دیہاڑی پر لائیں ، جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صوابی جلسے میں حسب روایت میونسپل عملے ، ریسکیو اہلکار اور پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑے میں لایا گا ، جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں ، پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والے وفاق کی جانب سے دیئے گئے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نظر ہورہے ہیں ۔عظمیٰ نے کہا کہ ابھی کل ہی علی امین نے رہا ہونے والے پارٹی کارکنوں کو ہزار ہزار کے نوٹ تقسیم کیے، جس کا باقاعدہ کارکنوں نے کم ادائیگی پر گلہ کیا، جن کو پانچ پانچ ہزار دیہاڑی کی عادت پڑی ہو وہ یقینا ایک ہزار ملنے پر شکوے شکایات تو کرینگے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے، جنہوں نے امریکہ سے چھین کر آزادی لینی تھی وہ ٹرمپ کی غلامی کے لئے مرے جارہے ہیں ، اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کیلئے ہر کسی کے پائوں پکڑنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved