لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی پچز کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔آئی سی سی کے اظہار خیال کے بعد ان پچوں پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند ہوگئے،کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق تینوں ٹیسٹ میچز کیلئے استعمال ہونے والی پچز کو اطمینان بخش قرار دیا گیا ہے۔علم میں رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ ملتان جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا جس کے بعد قومی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے بقیہ دونوں میچز جیت کر سیریز 1ـ2 سے اپنے نام کرلی تھی۔