بیجنگ (این این آئی)پیرو کی صدر دینا بوروارتے کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 13 سے 17 نومبر تک لیما میں 31ویں اپیک رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور پیرو کا سرکاری دورہ کریں گے۔برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا دا سلوا کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ17 سے 21 نومبر تک 19ویں جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریو ڈی جنیرو جائیں گے اور برازیل کا سرکاری دورہ کریں گے۔