امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین کی جانب سے فلپائن کے نام نہاد ”میری ٹائم زون قانون”کی سخت مخالفت

بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں فلپائن کی جانب سے نام نہاد ”میری ٹائم زون قانون”اور ”جزائر سمندری روٹ قانون”سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی وزارت خارجہ نے چین میں فلپائن کے سفیر کو طلب کر کے اس معاملے پر سنجیدہ اعتراض کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کے روزماؤ ننگ نے اس بات پر زور دیا کہ فلپائن کے نام نہاد ”میری ٹائم زون قانون”میں چین کے جزیرے حوانگ یان اور نان شا جزائرکے بیشتر حصے اور اس سے متعلقہ پانیوں کو غیر قانونی طور پر فلپائن کے سمندری علاقے میں شامل کیا گیا ہے، جو جنوبی بحیرہ چین کے ثالثی کیس میں غیر قانونی فیصلے کو اندرونی قانون سازی کی شکل میں مستحکم کرنے کی ناکام کوشش ہے۔چینی ترجمان نے کہاکہ فلپائن کا یہ اقدام بحیرہ جنوبی چین میں چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور چین اس کی سختی سے مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved