امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنجاب پولیس کا ایک اور کامیاب آپریشن، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری 08 برس بعد بحرین سے گرفتار

لاہور ( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اے کیٹیگری کے خطرناک مجرمان کی گرفتاری ا ور وطن واپسی کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پنجاب پولیس نے ایک اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو 08 برس بعد بحرین سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 89 ہوگئی ہے۔ اشتہاری مجرم وسیم اکرم نے 2016 میں خاندانی تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور02 خواتین کو زخمی کیا تھا۔ مجرم تھانہ فتح جھنگ ضلع اٹک کو گذشتہ 08 برس سے مطلوب تھا۔ اٹک پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کیلئے تحرک جاری رکھا جبکہ بحرین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائی پر آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved