امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک و قوم کی ترقی میرٹ کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی میں ہے’سلیم حیدر خان

لاہور ( این این آئی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں چیف انسٹرکٹر نیپا اسلام آ باد ڈاکٹر ثمرین زہرا کی قیادت میں 16 مختلف محکموں کے36ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سول سروس کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور بطور سول سرونٹس پبلک سروس آپ کی ترجیح ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی میرٹ کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی میں ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرکے اور ان کی تکالیف کا ازالہ کر کے ہم اداروں میں کاکردگی کے حوالے سے بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آپ افسران لوگوں کو ریلیف دینے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ حکومت کو تعلیم اور صحت کے شعبوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں بہتری لانے کے لیے ایک باقاعدہ پلان مرتب کیا جارہا ہے۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے افسران کے سوالات کے جواب بھی دیئے ۔قبل ازیں ، چیف انسٹرکٹر نیپا اسلام آباد ڈاکٹر ثمرین زہرا نے گورنر پنجاب کو36ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔بعد ازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں تاجر رہنما عظمت شاہ کی قیادت لاہور کی تاجر برادری کے وفدنے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو تاجر برادری کو درپیش مسائل بارے گاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیث رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل تحسین ہے کہ کاروباری افراد ملکی معیشت میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے کاروباری حضرات کو سازگار ماحول فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی معیشت سمیت دیگر شعبوں میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری کو دریش مسائل مختلف محکموں تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved