امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بال کرائے بغیر وکٹ لے لی،ویرات کوہلی کا منفرد ریکارڈ

نئی دہلی (این این آئی)ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار ہیں جنہوں نے کئی ریکارڈ بنا رکھے ہیں لیکن ایک ایسا اچھوتا ریکارڈ ہے جو شاید کوئی نہ توڑ سکے۔ ویرات کوہلی کی پہچان دنیا کے بہترین بلے باز کے طور پر ہے لیکن انہوں نے کرکٹ کی تاریخ کا جو نا قابل یقین ریکارڈ بنایا ہے وہ اپنے بلے سے نہیں بلکہ بولنگ سے بنایا ہے۔ویرات کوہلی دنیائے کرکٹ کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں بغیر کوئی گیند کرائے وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔یہ سال 2011 میں انگلینڈ کے خلاف میچ تھا جب ویرات کوہلی نے کوئی آفیشل گیند پھینکے بغیر انگلش بیٹر کیون پیٹرسن کی وکٹ حاصل کر لی تھی۔ہوا کچھ یوں تھا کہ کوہلی نے گیند کرائی جو وائیڈ تھی۔ اس کو پیٹرسن نے کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی لیکن اپنی کوشش میں ناکام رہے، گیند مِس ہو کر وکٹوں کے پیچھے کھڑے دھونی کے پاس گئی اور انہوں نے اسٹمپ کرنے میں لمحے بھر کی تاخیر نہ کی۔دنیائے کرکٹ میں ایک سے بڑھ کر ایک بولرز گزرے ہیں لیکن یہ ایسا ریکارڈ ہے جو شاید ہی آنے والے وقت میں کوئی کرکٹر توڑ سکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved