امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس

لاہور (این این آئی)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی کے 17 ویں اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میانوالی کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ کمیٹی نے 5 مجرمان کی ضابطے کے مطابق پیرول پر رہائی کی بھی منظوری دی۔ پیرول پر رہائی پانے والے افراد اپنے ضلع سے 300 کلومیٹر دور ڈیوٹی دیں گے۔ حکومت پنجاب کے قانون کے مطابق قید کے دوران اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ کرنے والے اور تعلیم و فنی قابلیت حاصل کرنے والے قیدیوں کو پیرول پر رہائی ملتی ہے۔ اس سے دیگر قیدیوں میں بہتر رویے کی لگن فروغ پاتی ہے اور وہ اچھے اخلاق کے مظاہرے اور تربیت سے مستقبل میں معاشرے کا مفید شہری بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ کابینہ کمیٹی نے رائونڈ اجتماع کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کی بھی ہدایت کی۔ چیرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تمام کرکٹ سیریز اور دیگر سکیورٹی ڈیوٹیز کے دوران پہلے سے خریدے گئے کیمروں کا موثر استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سرکاری وسائل کا میرٹ کے مطابق درست استعمال یقینی بنائے۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کیلئے دوران اجتماع ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اجتماع کے اختتام پر شرکاء کو محفوظ اور موثر انداز میں گھروں کو لوٹایا جائے۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں امن کی فضاء کو قائم رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور تمام ادارے اس مقصد کے حصول کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ و ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول شاہد اقبال اور متعلقہ حکام نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں شرکت کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved