بنگلورو(این این آئی)بھارتی شہر بنگلورو میں ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تحت چلنے والی بس کا ایک ڈرائیور اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے چل بسا۔40سالہ کرن کمار نامی نیل منگلا سے داسن پورہ جانے کیلئے بس چلا رہا تھا کہ اس دوران اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی انتقال کرگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسے ہی ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھویاتو مسافروں سے بھری بس ایک اور بس سے ٹکرا گئی جس پر کنڈکٹر نے حاضری دماغی سے بس کو کنٹرول کرلیا اور مسافروں کی جان بچائی۔بس رکنے کے بعد کنڈکٹر نے فوری ڈرائیور کوہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔