تہران(این این آئی)ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت واشنگٹن کیلئے اپنی سابقہ پالیسیوں پر نظرثانی کا ایک موقع ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہاکہ ہمیں مختلف امریکی انتظامیہ کی سابق پالیسیوں اور ہدایات کے حوالے سے بہت تلخ تجربات ہیں لیکن ٹرمپ کی جیت واشنگٹن کی طرف سے پچھلے غلط طریقوں پر دوبارہ غور اور نظر ثانی کرنے کا ایک موقع ہے۔