تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں ایک اسرائیل فوجی کی ہلاکت اور3زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں اپنے ایک فوجی کے مرنے اور 3زخمی ہونے کی تصدیق کردی، اس طرح ہلاک فوجیوں کی تعداد 62ہوگئی۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کی جانب سے کیے جانے والے راکٹ حملوں میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ مرنے والے فوجی کی شناخت 20سالہ سارجنٹ ایریل سوسنوف کے طور پر ہوئی، جو یروشلم کے 605ویں کامبیٹ انجینئرنگ بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کیساتھ اکتوبر 2023سے جاری لڑائی میں یہ اسرائیلی فوج کا 62واں جانی نقصان ہے۔