کراچی (این این آئی)اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔احسن خان نے انسٹا گرام پر دبئی میں کرس گیل سے ہونے والی اپنی ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ خوش گوار انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کبھی بھی تفریح سے بھرپور لمحات کی اہمیت کو کم نہ سمجھیں کیونکہ اس کا انسان میں موجود مثبت توانائی سے تعلق ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ میں اپنے ہم خیال لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گزار رہا ہوں۔احسن خان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔