امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیر اعظم کی کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ واقعے کی مذمت

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے چینی سفیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ذمہ داران کو جلد گرفت میں لے کر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی اور گزشتہ روز کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ واقعے کی مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہاچینی سفیر کو ذمہ داران کو جلد گرفت میں لے کر انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کی مذمت کرنے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کیلئے آپ سے ملنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفت میں لینے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے عمل کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں زخمی چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دے چکے ہیں، قابل اطمینان بات ہے کہ واقعے میں زخمی چینی شہریوں کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ،شہریوں پر حملہ پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔چینی سفیر نے وزیراعظم کی سفارتخانے آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم واقعے کے ذمہ داران کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں کردار ادا کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved