واشنگٹن(این این آئی)اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی یہودیوں کی اکثریت نے کملا ہیرس کو ووٹ دیا۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق 79فیصد یہودی ووٹرز نے نائب صدر کملا ہیرس کو ووٹ دیا جبکہ صرف 21فیصد امریکی یہودیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020میں 30فیصد اور 2016میں 24فیصد یہودی ووٹ حاصل کیے تھے۔ یہودی تاریخ کا ڈیٹا جمع کرنے والی یہودی ورچوئل لائبریری نے بھی اعداد و شمارجاری کیے ہیں۔ الیکشن مہم کے دوران ٹرمپ نے یہودی ووٹرز کے ڈیموکریٹس کی طرف جھکا پر مایوسی ظاہر کی تھی۔