ریاض(این این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے ۔سعوی میڈیاکے مطابق سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ شاہ سلمان نے دونوں ملکوں کے مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔