کابل(این این آئی)افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ امید ہے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت امریکا کے ساتھ تعلقات میں نئے باب کا سبب بنے گی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایکس پوسٹ میں کہاکہ افغان حکومت کو امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ٹھوس پیش رفت کیلئے حقیقت پسندانہ اقدامات اٹھائے گی اور دونوں ممالک تعلقات کا نیا باب کھولنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور اقتدار میں طالبان کیساتھ امن معاہدے کی سربراہی کی جس کے نتیجے میں امریکا کو2021میں انخلا کا راستہ ملا اور 20سالہ قبضے کا خاتمہ ہوا۔