اسلام آباد (این این آئی)جزیلہ اسلم کی جگہ محمد سلیم خان کو نیا رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹیو سروس کے محمد سلیم خان کوجزیلہ اسلم کی جگہ نیا رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سلیم خان کو گریڈ 22 میں 7نومبر 2024سے 3سال کی مدت کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔