امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست، بھارتی بورڈ کا گھمبیر کی مشکیں کسنے کا فیصلہ

نئی دہلی (این این آئی)ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین 3ـ0 کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے گوتم گھمبیر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کرلی۔بھارت کو اپنی سرزمین پر تاریخ میں پہلی بار تین ٹیسٹ میچ کی سیریز میں بے مثال وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد بھارتی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے سے دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے، اب بی سی سی آئی ان سے سلیکشن کے اختیارات واپس لینے کی سوچ رہا ہے۔بی سی سی آئی نے گمبھیر کو ہیڈ کوچ بناتے ہوئے سلیکشن کے معاملات میں انکے پیشرو روی شاستری اور راہول ڈریوڈ کے برعکس کافی آزاد دی اور پلیئرز کو منتخب کرنے کا اختیار دیا تھا۔اب بھارتی کرکٹ بورڈ میں گمبھیر کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ گھمبیر نے ممبئی میں اسپن پچ بنانے پر اصرار کیا حالانکہ یہ کوئی راز نہیں کہ ہندوستانی بیٹنگ لائن اپ اسپن کے خلاف چند سالوں سے نہایت کمزور پرفارمنس دکھا رہی ہے۔ایسے میں بھارتی کرکٹ کے اعلیٰ حکام تھوڑے ناراض نظر آتے ہیں کیوں کہ گھمبیر کی کوچنگ میں سری لنکا سے 2ـ0 سے ہارنے کے بعد اب نیوزی لینڈ سے 3ـ0 سے شکست ہوئی ہے۔بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو آئندہ دورہ آسٹریلیا درپیش ہے، مسلسل تیسری بار ٹیسٹ چیمپئن شپ میں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آسٹریلیا کے خلاف اسے شکست اور ڈرا دونوں سے بچنا ہوگا۔گمبھیر کی قسمت مکمل طور پر آسٹریلیا کے آنے والے دورے پر منحصر ہے جہاں بھارت کو بارڈرگواسکر ٹرافی میں پانچ ٹیسٹ کھیلے گا، بھارت کو اس سیریز میں ٹائٹل کو برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved