مکوآنہ ( این این آئی ) پاکستان کے ماضی کے عظیم فاسٹ بالر اور سابق کپتان وقار یونس 16نومبر کو اپنی 53 ویں سالگرہ منائیں گے۔ بورے والا ایکسپریس کہلائے جانے والے وقار یونس 16 نومبر 1971 کو وہاڑی میں پیدا ہوئے۔ 1989 میں اپنے کرکٹ کے کیرئیر کا آغاز کیا۔ پرانی گیند سے ریورس سوئنگ کرنے میں وقار یونس کا کوئی ثانی نہیں تھا۔وسیم اکرم کے ساتھ انکی جوڑی بلے بازوں کے لیے پریشانی کا سبب تھی۔ ٹو ڈبلیوز کے نام سے مشہور ہونے والی اس جوڑی نے بڑے بڑے بلے بازوں کے چھکے چھڑائے۔ وقاریونس نے 87 ٹیسٹ اور 262 ایک روزہ میچز کھیلے اور شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 789 وکٹیں حاصل کیں۔ تیز ترین باؤلنگ کی وجہ سے وقار یونس کو بورے والا ایکسپریس کا ٹائٹل بھی ملا۔ وقاریونس نے اپریل 2004 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وقار نے قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کی۔