ایڈیلیڈ(این این آئی)آسٹریلیا کی ریاست سائوتھ آسٹریلیا میں متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 2 خواتین ہلاک اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سائوتھ آسٹریلیا کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کوریاست کے دارالحکومت ایڈیلیڈ سے تقریباً 65 کلومیٹر جنوب میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک اور ٹریلر تین گاڑیوں سے ٹکرا گئے جس کے باعث2 خواتین ہلاک اور 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے 35 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔