اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آرنے ان لینڈ ریونیو کی 89خالی آسامیاں ختم کر دیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کی 89خالی آسامیاں ختم کر دی ہیں۔ایف بی آر کی جانب سے خالی آسامامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق آسامیاں چیف ٹیکس آفیسرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور ریجنل دفاتر میں ختم کی گئیں۔خالی آسامیوں کا تعلق کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور سے ہے جبکہ حیدر آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی خالی آسامیاں ختم کر دی گئیں۔