اسلام آباد(این این آئی)مرکزی رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی آ جائے تو مڈل ایسٹ پالیسی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا،غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی پرعالمی دنیا خاموش ہے۔ایک انتڑویو میںحافظ حمد اللہ نے کہا کہ ٹرمپ ہویا کملاہیرس دونوں کی ایک ہی پالیسی ہوگی،حافظ حمد اللہ اگرمیرا ووٹ ہوتا تودونوں میں سے کسی کوبھی نہ دیتا۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے، لیکن عالمی دنیا خاموش ہے۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ حکومت نے قانون سازی کیلئے دوسری پارٹیوں کواعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت سے گلا ہے ایسی قانون سازی کیوں کی؟ جے یو آئی کو قانون سازی پراعتراض ہے۔