امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

12 دن، 10 ٹیمیں، 40 مقابلے ابوظبی ٹی 10 کا 21 نومبر سے آغاز، شیڈول جاری

ابوظبی(این این آئی) ابوظبی ٹی 10 کے 8 ویں سیزن کا آغاز 21 نومبر کو ٹیم ابوظبی اور عجمان بولٹس کے درمیان شاندار مقابلے سے ہوگا۔ ایکشن سے بھرپور 40 مقابلوں کا مکمل شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس سے شائقین کرکٹ کو ایک اچھی تفریح ملے گی۔ رواں سال کے ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں سنسنی خیز سیزن میں حصہ لے رہی ہیں جہاں ٹاپ 5 ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سخت مقابلہ کریں گی۔ کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ میں صرف 12 دنوں میں 40 سے زائد میچز کھیلے جائیں گے ۔پلے آف میچز یوم الوطنی کی تعطیلات کے دوران ہوں گی جس کا آغاز یکم دسمبر کو کوالیفائر 1 سے ہوگا جس میں سرفہرست دو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چوتھے اور پانچویں نمبر کی ٹیمیں ایلیمنیٹر 1 میں مدمقابل ہوں گی، اس کے بعد ایلیمنیٹر 2، جہاں ٹیم 3 کا مقابلہ ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ کوالیفائر 1 کی رنر اپ ٹیم اس کے بعد کوالیفائر 2 میں ایلیمنیٹر 2 کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی جس کے بعد 2 دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 2 کی چیمپیئن ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دفاعی چیمپیئن نیو یارک اسٹرائیکرز 22 نومبر کو مورس ویل اسیمپ آرمی کے خلاف ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved