امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا

میلبورن (این این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) پیر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے پہلے ون ڈے کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کرد یا ہے ،محمد عرفان خان اور صائم ایوب ڈیبیو کریں گے۔ 21سالہ عرفان پہلے ہی پاکستان کے لیے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جبکہ انھوں نے لسٹ اے کے 24 میچز کھیلے ہیں جس میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب پاکستان کے لیے 6 ٹیسٹ اور 23 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں اور 35 لسٹ اے میچز میں انہوں نے چار سنچریاں اور سات نصف سنچریاں بنائی ہیں۔عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم اور حسیب اللہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل دیگر ان کیپڈ کھلاڑی ہیں۔ محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل کپتان کی حیثیت سے پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں داخل ہوں گے ۔پاکستان ٹیم تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی۔ دوسرا ون ڈے 8نومبر کو ایڈیلیڈ کے ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ون ڈے 10 نومبر کو پرتھ کے پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کے بعد تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جس کے میچز 14، 16 اور 18 نومبر کو ہونگے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ 20 اکتوبر کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران ہوا تھا جہاں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دی تھی۔ آخری بار دونوں ٹیموں نے دو طرفہ ون ڈے سیریز مارچ/ اپریل 2022 میں پاکستان میں کھیلی تھی جو پاکستان نے 2-1 سے جیتی تھی۔کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے اور ہم آسٹریلیا سے اسی کے ہوم گرائونڈ میں مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ آسٹریلیا ایک بہت اچھی ٹیم ہے اور عالمی چمپئن ہے لیکن ہم سخت مقابلہ کرنے کے منتظر ہیں کیونکہ ہمارے اسکواڈ میں کئی نوجوان اور پرجوش کھلاڑی شامل ہیں، یہ ان کے لیے آنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کا آغاز ہے۔ہم نے میلبرن میں اپنی آمد کے بعد سے اچھے تربیتی سیشن کیے ہیں اور اب ہم سیریز کے شروع ہونے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ ہم اگلے سال پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی واپسی سے پہلے کافی ون ڈے میچز کھیلنے والے ہیں۔ آسٹریلیا سے شروع ہونے والی یہ سیریز پھر زمبابوے، جنوبی افریقہ اور ہوم سہ فریقی سیریز ہمیں میگا ایونٹ میں صحیح کامبی نیشن بنانے میں مدد دے گی۔ ہم توقع کر رہے ہیں کہ شائقین سیریز میں ہماری سپورٹ کے لیے اچھی تعداد میں آئیں گے کیونکہ ہم آسٹریلیا میں جہاں بھی کھیلے ہیں ٹیم کو ان کی سپورٹ حاصل رہی ہے۔دوسری جانب آسٹریلوی ون ڈے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان کافی اچھی ٹیم ہے اور اس کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے بڑے رنز بنائے ہیں۔ ہم نے حالیہ برسوں میں ان کے خلاف کھیلا ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمیشہ برابر کا میچ ہوتا ہے۔ کل ایم سی جی میں اچھا کراڈ ہوگا کیونکہ ہم پاکستان کے خلاف کھیل رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved