امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مفتی قوی اداکارائووں کی خفیہ نگرانی کرتے ہیں: وینا ملک

لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے حالیہ انٹرویو میں مفتی قوی کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تنازع پر کھل کر گفتگو کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مفتی قوی تمام اداکارائوں کی خفیہ انداز میں نگرانی کرتے ہیں، انہیں سب کے بارے میں سب پتہ ہوتا ہے، ایک مرتبہ مجھے بھی کہا کہ آپ کا حسن و جمال ہے۔حال ہی میں اداکارہ و میزبان نے حافظ احمد کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بگ باس میں شرکت، ناکام شادی سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وینا ملک نے بتایا کہ ماضی میں بھارتی ریلیٹی شو ‘بگ باس’ میں کام کر کے بہت مزہ آیا لیکن کبھی یہ سمجھ نہیں آئی کہ اس میں ایسا کیا تھا کہ لوگ آج بھی مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، مذکوہ شو کے بعد کافی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔انہوں نے بگ باس میں کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے بتایا کہ شو کا حصہ بننے سے قبل ایک تحریری معاہدہ ہوتا ہے، جس میں ہر چیز واضح طور پر بیان ہوتی ہے کہ 56 کیمرے اندر اور 56 کیمرے گھر کے باہر ہر وقت سب کچھ ریکارڈ کر رہے ہوتے ہیں، پھر یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ کیا دکھائیں اور کیا نہیں۔پوڈ کاسٹ کے میزبان کے مفتی قوی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفتی قوی تمام اداکارائوں کو خفیہ طور پر دیکھتے ہیں، ان کے سب ڈرامے دیکھتے ہیں، وہ مجھے کہتے ہیں کہ آپ کا حسن و جمال بھی ہے، جس پر میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ میرا حسن و جمال بھی ہے؟

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved