امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے، زرمبادلہ کو بہتر بنانے کیلئے جو پیسے بیرون ممالک پڑے ہیں وہ ملک میں رکھیں،حکومت کی مجبوریوں کو ہم سمجھ سکتے ہیں،سب کی ذمہ داری ہے تعاون کریں جبکہ عدالت عظمیٰ نے غیر منقولہ پراپرٹی پر عائد سو فیصد ٹیکس دینے پر حکم امتناع جاری کردیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بیرون ملک اثاثوں پر ٹیکس نفاذ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے 100 فیصد ٹیکس ادا کرنے کی ایف بی آر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو غیر منقولہ جائیدادوں پر 50 فیصد ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیدیا،فیصلے کا اطلاق منقولہ جائیداد پر نہیں ہوگا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس نئے ٹیکس سسٹم کی خامیوں کو دیکھنا ہوگا مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کریٹو ٹیکسیشن کرنا ہوگی، عدالت نے جو کچھ بھی کرنا ہے وہ آئین و قانون کے مطابق کرنا ہے۔ایف بی آر کے ممبر لیگل نے بتایا کہ یہ معاملہ اربوں کا ہے۔ عدالت نے حکم امتناع جاری کیا تو باقیوں کیساتھ زیادتی ہوگی۔ ٹیکس پالیسی پر ایسے ریلیف ملنا شروع ہوگیا تو مشکلات بڑھیں گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جو سو فیصد ٹیکس ادا کرنا چاہیے تو عدالت کو کوئی اعتراض نہیں ہے.

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved