امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جدید ٹیکنالوجی کا طبی شعبہ میں استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے’خواجہ سلمان رفیق

لاہور (این این آئی)ملکی اعلیٰ طبی تعلیم کے سب سے بڑے ادارے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا 57واں کانووکیشن منعقد ہوا۔اس موقع پر 800سے زائد اسپیشلسٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ ان میں 660 فیلوز اور 140 ممبرز شامل تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور رائل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا کے صدر پروفیسر اینڈریو ایلڈر نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ افواجِ پاکستان کی پہلی خاتون جنرل آفیسر لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اور کالج آف سرجنز سری لنکا کے صدر، پروفیسر ایس ایم ایم نیاز نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔سی پی ایس پی ریجنل ڈائریکٹر برمنگھم انگلینڈ، ڈاکٹر اسد رحیم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ خصوصی شرکت کی۔چاروں صوبوں سے سی پی ایس پی عہدیداران، طبی اداروں کے سربراہان، شعبہ طب سے متعلق اہم شخصیات اور سینئر پروفیسرز کے علاوہ کانووکیشن کے شرکاء کے والدین بھی شامل تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر سردار ظفر الفرید، ڈاکٹر امجد ثاقب، واصف ناگی، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کانووکیشن کے شرکاء سے حلف لیا اور عملی زندگی میں حلف کی پاسداری اور انسانیت کی خدمت کا کہا۔سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر محمد شعیب شفیع نے خطبہ استقبالیہ میں کالج کی ملکی اور بین الاقوامی خدمات پر روشنی ڈالی اور فیلوز اور اُن کے والدین کو بھرپور کامیابی پر مبارکباد دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پوسٹ گریجویٹ طلباء کی سیٹیں بڑھانے اور ضلعی سطح پر پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن پروگرام کو جاری کرنے کی تجویز قابل غور ہے۔ ایمرجنسی میڈیسن پر خصوصی توجہ اور مریضوں کا بہترین علاج و معالجہ انتہائی ضروری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق۔ایسے پروگرامز کا اجراء ہر بڑے ہسپتال میں ہونا چاہئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ شعبہ ایمرجنسی میڈیسن سمیت مختلف شعبہ جات میں اسپیشلسٹس کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے۔ ہمارے بچوں کو دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصدِ حیات بنانا چاہئے۔ حکومت کی جانب سے سی پی ایس پی کو مکمل تعاون اور سرپرستی کی یقین دہانی بھی کرواتے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ سی پی ایس پی کے باہمی تعاون سے مریضوں کی بہترین خدمت اور کوالٹی ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔جدید ٹیکنالوجی کا طبی شعبہ میں استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے سی پی ایس پی کی ملکی اور بیرون ملک خدمات کو بے حد سراہا۔صوبائی وزیرصحت نے کانووکیشن کے انعقاد پر سی پی ایس پی کو مبارکباد دی۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق و دیگر مہمانان گرامی کا کانووکیشن میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر محمد سلطان المعظم کو پروفیسر ظفر اللہ چوہدری گولڈ میڈل(سرجری) اور ڈاکٹر فاطمہ نواز خان کو پروفیسر عنبرین افضال احسان گولڈ میڈل (پروستھوڈونٹکس) دیا گیا۔ شعبہ طب کی تین بین الاقوامی شخصیات، برطانیہ سے پروفیسر اینڈریو ایلڈر، سری لنکا سے پروفیسر ایس ایم ایم نیاز اور برطانیہ سے پروفیسر افضل جاوید کو صدر سی پی ایس پی کی طرف سے اعزازی فیلوشپ سے نوازا گیا۔ رائل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا کے صدر پروفیسر اینڈریو ایلڈر، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اور کالج آف سرجنز سری لنکا کے صدر پروفیسر ایس ایم ایم نیاز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کانووکیشن کے اختتام پر صدر سی پی ایس پی نے فیلوز کو ڈگریاں دیں اور معزز مہمانانِ گرامی کو سووینرز پیش کئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved