امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

انگور کے باغ میں شادی کی تقریب کے دوران المناک حادثہ 10 ،افراد جاں بحق

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا میں انگوروں کے ایک باغ میں بس الٹنے کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی پولیس نے سوموار کی صبح اعلان کیا کہ شمالی سڈنی میں ہنٹر کے علاقے میں ایک بس حادثے میں دس افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ بس ڈرائیور کی عمر 58 سال ہے۔ اسے زخمی حالت میں پولیس کی نگرانی میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ہنٹر ریجن انگور کے باغات اور جنگلات سے بھرا ہوا ہے اور شراب سے محبت کرنے والوں اور گروپ پکنک کے لیے ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔پولیس نے کہا کہ حادثہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب پیش آیا۔

بس الٹنیکے بعد پولیس حادثے کی اطلاع ملنے پرجائے وقوعہ پر پہنچی۔تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ حادثے میں دس افراد ہلاک ہوئے جب کہ 11 افراد کو ایمبولینسوں اور ر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بس میں سوار 18 مسافرمحفوظ رہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کی جگہ فوجداری پولیس کی طرف سے جانچ کی جائے گی۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ بس قریبی انگور کے باغ میں شادی سے واپس آرہی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved