کراچی(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایم این اے رعنا انصار اور سینئر صحافی انصار نقوی مرحوم کی رہائش گاہ عسکری 4میں جا کر جوانسال بیٹے شاہ زیب نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شاہ زیب نقوی مرحوم کی والدہ رعنا انصار، بھائی شہریار نقوی اور بہن کو دلاسہ دیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔ والدہ رعنا انصار اپنے بیٹے شاہ زیب نقوی مرحوم کو یاد کرکے آبدیدہ ہو گئیں۔
