امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

11 ملین آؤٹ آف سکول بچوں کیلئے کمیونٹی کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجی بنائی جائے’وزیر تعلیم

لاہور( این این آئی)پنجاب کے نئے منتخب ہونے والے ضلعی ایجوکیشن افسران آج ( بدھ) سے چارج سنبھالنا شروع کریں گے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نئے منتخب ہونے والے ضلعی ایجوکیشن افسران میں آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ پر شفاف طریقے سے منتخب ہونے والے ایجوکیشن افسران اپنے انتخاب کا حق ادا کریں، کلیریکل مافیا کی حوصلہ شکنی کریں۔ انہوں نے نومنتخب افسران کو آؤٹ آف سکول چلڈرن کی انرولمنٹ کیلئے ٹارگٹڈ کمپین، سکولوں کی ریگولر مانیٹرنگ کا مؤثر نظام وضع کرنے اور سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے پرفارمنگ ایجوکیشن افسران کو سرپرائز ریوارڈز دینے کا اعلان کیا اور مزید کہا کہ خواتین اساتذہ و سٹاف کی ہراسمنٹ حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی جائے اور خواتین کو محفوظ ماحول دینے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر تعلیم نے نئے ایجوکیشن افسران کو سکولوں میں کمپیوٹر لیبز کو فعال و اپ گریڈ کرنے، کمپیوٹرز لیبز میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کورسز کے اجراء اور ہر ضلع کے سوشل میڈیا پیجز بنانے اور ریگولر اپڈیٹ کرنے کی بھی ہدایات دی جبکہ ڈی سی اوز کو نئی خواتین ایجوکیشن افسران کی رہائش کیلئے انتظامات کی ہدایت بھی کی۔ رانا سکندر حیات نے نو منتخب چیف ایگزیکٹو افسران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے اپنا تعلیمی ویڑن شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن افسران کے انٹرویوز سے تعیناتی تک تمام پراسیس شفاف میرٹ پر کیا گیا۔ ضلعی تعلیمی افسران ڈسٹرکٹ لیڈرز ہیں۔ وہ اپنے انتخاب کا حق ادا کریں اور انرولمنٹ کی شرح بہتر بنانے، شفاف ڈیٹا مینجمنٹ، معیار تعلیم کی بہتری یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 ملین آئوٹ آف سکول بچوں کیلئے کمیونٹی کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجی بنائیں اور اپنے اپنے ضلع کے آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد زیرو پر لانے کیلئے موثر حکمت عملی بنائیں۔ وزیر تعلیم نے شرکاء کو ماہانہ بنیادوں پر اپنی کارکردگی کا خود جائزہ لینے اور اپنے اپنے اضلاع کے تمام تعلیمی اداروں کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ شروع کرنے کی بھی ہدایت دی اور واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کی بہتر کارکردگی یقینی بنانے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اس ضمن میں جو ٹیچر ڈیوٹی پر نہ آئے، اس کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ نومنتخب تعلیمی افسران کے ساتھ مل کر پنجاب کو ٹاپ ایجوکیشن سسٹم والا صوبہ بنائیں گے۔ تعلیمی ریفارمز کے ضمن میں سخت فیصلے ناگزیر ہیں، اس ضمن میں سی ای اوز کو مکمل بااختیار بنائیں گے۔ تقریب میں 35 سی ای اوز، 12 ڈی ای اوز اور 54 ڈی ڈی ای اوز میں آرڈرز تقسیم کئے گئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved