ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ سے راہیں جدا ہونے کی تصدیق کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ارجن کپور ایک تقریب میں شریک تھے جہاں انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہونے کیلئے مائیک تھاما تو سب نے ملائیکہ کے نام کے نعرے لگانے شروع کردیئے جس پر ارجن کپور نے ملائیکہ سے اپنے تعلقات ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی میں سنگل ہوں۔واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑہ کی ارباز خان سے طلاق کے بعد ارجن کپور سے ان کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی ملائیکہ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے ارجن کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں، جوڑی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔