امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جنرل ہسپتال میں نومولود بچوں کی سماعتی صحت کی سکرینگ کا آغازکر دیا گیا’ پروفیسر الفرید ظفر

لاہور( این این آئی)نومولود بچوں کی سماعتی صحت او ر جسمانی فٹنس کے لئے لاہور جنرل ہسپتال میں ایک اور اہم اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے تحت ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے فورا بعد قوت سماعت کا جائزہ لینے کیلے سکریننگ کی جائے گی۔ اس امر کے لئے ہسپتال میں جدید اوٹو کاسٹک امیشن مشین کی سہولت فراہم کر دی گئی تاکہ زچگی کی صورت میں پید اہونے والے بچوں کو اس عمل سے گزارا جا سکے۔ اس سلسلے میں پاکستان ائیر فاؤنڈیشن اور پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج کے مابین با قاعدہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں جبکہ اس موقع پر ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین اور ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ای این ٹی یونٹ 2 ڈاکٹر محمد الیاس ،ڈاکٹر عبدالعزیز اور ڈاکٹر لیلیٰ شفیق و دیگر موجود تھے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ نومولود بچوں کی پیدائش کے فوری بعد اُن کی سماعتی صلاحیت اور صحت کے بارے میں پتہ چلانا انتہائی ضروری ہے اور الحمد اللہ جنرل ہسپتال اس ضمن میں پہلا پبلک سیکٹر ہسپتال بن گیا ہے جہاں یہ سہولت میسر ہو گی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ والدین ابتدا میں نومولود بچوں کی سماعت پر توجہ نہیں دیتے لیکن یہ امر تشویش کا باعث ہے کہ قوت سماعت میں رکاوٹ ہو تو بچے کی قوت گویائی بھی متاثر ہوتی ہے اور ایسا لمبا عرصہ رہنے کے باعث بچہ گونگا اور بہرہ ہو سکتا ہے۔پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ آج کی میڈیکل کی دنیا بہت حد تک ترقی کر چکی ہے اور جدید تحقیق کے مطابق بچوں کے بولنے، سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیتوں کا انحصار اُن کی سننے کی قوت پر ہوتا ہے کیونکہ ہمارے دماغ میں بولنے اور سمجھنے کے مراکز عمر کے پہلے سال میں ہی نشوونما پاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح سماعت سے محروم بچوں کا تناسب ایک ہزار میں 4سے 6کے درمیا ن ہے جو بچے کسی نہ کسی وجہ سے سننے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیدائش کے ایک سال کے اندر قوت سماعت سے محرومی کی تشخیص کر لی جائے تو بر وقت علاج میسر کر کے ان بچوں کو دیگر نارمل بچوں کی طرح تعلیم دلا سکتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں لا علمی کے باعث بچوں کی ابتدائی صحت پر توجہ نہیں دی جاتی جس کے باعث وہ تعلیمی، معاشرتی اور پیشہ وارانہ زندگی میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین اور ڈاکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ اگر نومولود بچوں میں فوری طور پر کمزور سماعت کا مسئلہ سامنے آجائے اور اُن کا درست علاج ہوتو وہ اس مرض سے چھٹکا را پاسکتے ہیں اور اس سلسلے میں لاہور جنرل ہسپتال میں اٹھایا گیا اقدام انتہائی مفید اور اہمیت کا حامل ہے اور اوٹو کاسٹک امیشن مشین کے استعمال سے نومولود بچوں کو ایسی جدید طبی سہولت حاصل ہو گی جو اُن کا مستقبل محفوظ بنا سکتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved