امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

45 کروڑ میں بنی بھارتی فلم ریلیز کے 10 ماہ بعد بھی صرف 60 ہزار روپے کماسکی

ممبئی (این این آئی)فلم سازی ایک مہنگا کاروبار ہے جس میں زیادہ تر بڑی فلموں پر کروڑوں کی لاگت آتی ہے، جتنا بڑا اسٹار فلم میں ہوگا بجٹ بھی اتنا ہی بڑا ہوتا ہے۔اس کے باوجود پروڈکشن سے لیکر کاسٹنگ اور وی ایف ایکس تک فلم کی تیاری پر لگنے والے بے پناہ سرمائے کی واپسی کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی، اس کا تازہ ثبوت گزشتہ سال ریلیز کی گئی بھارتی فلم کی صورت میں سامنے آیا ہے۔نومبر 2023 میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی دی لیڈی کلر بھارتی تاریخ کی فلاپ ترین فلم ثابت ہوئی ہے جس پر لگنے والی 99.99 فیصد رقم ڈوب گئی۔ریلیز ہونے کے بعد یہ فلم 10 ماہ میں صرف 60 ہزار روپے کا کاروبار کرسکی۔ 45 کروڑ میں بننے والی فلم اب یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے مگر اسے یہاں بھی کوئی نہیں دیکھ رہا اور یہ یوٹیوب پر ایک ماہ میں صرف 2.4 ملین ویوز ہی لے سکی۔ریلیز کے پہلے دن پورے بھارت میں اس فلم کے صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر صرف 500 تک پہنچی ہے۔اجے بہل کی ہدایت کاری میں بنی ”دی لیڈی کلر” میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved