امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بابر اعظم جلد فارم میں واپس آئیں گے اور میچز جتوائیں گے، جیسن گلیسپی

سڈنی (این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ مجھے بھروسہ ہے بابر اعظم جلد فارم میں واپس آئیں گے اور میچز جتوائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ بابراعظم بہترین کھلاڑی ہیں، بڑے بڑے کھلاڑیوں پر خراب وقت آتا ہے۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ شان مسعود کو آسٹریلیا میں کپتانی دی گئی جو مشکل دورہ تھا، شان مسعود کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے انداز میں رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ماضی کے تجربات سے مختلف ہے، مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے سے متعلق روز سیکھتا ہوں۔ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ جب کوچنگ آفر ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے طویل پلان ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس دن پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرتے ہیں،جبکہ سابق کھلاڑیوں سے اچھے الفاظ سننے کو ملیں تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved