امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا تیسرا ،کراچی کا 11واں نمبر

لاہور ( این این آئی) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر رہا ۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور کی فضاء میں آلودگی 209پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چین کا دارالحکومت بیجنگ پہلے نمبر پر رہا جہاں فضائی آلودگی 251 پرٹیکیولیٹ ریکارڈ ہوئی ۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر، معاشی حب کراچی کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے۔کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 11ویں نمبر پر رہا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151سے 200درجے تک آلودگی مضرِ صحت، 201سے 300درجے تک انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ 301سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دھند کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے سموگ کے حوالے سے خصوصی کیلنڈر اور ایس او پیز جاری کر دیئے ۔نئے ایس او پیز میں ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں میں طلبہ کی آئوٹ ڈور سرگرمیاں بند کی جائیں، آٹ ڈور میں ماسک پہننا لازمی ہوگا ، آلودہ ہوا سے بچنے کے لیے دروازوں اور کھڑکیوں کو بند رکھا جائے ، باقاعدگی سے ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کیا جائے ،آلودگی والے علاقے میں جانے اور وہاں رکنے سے پرہیز کریں۔ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ نومبر میں سموگ کے حوالے سے مہم میں تیزی لائی جائے، چھٹی کے وقت ٹریفک مینجمنٹ میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، دسمبر میں بچوں اور بڑوں کے لیے خصوصی سموگ آگاہی مہم چلائیں، چھٹی کے وقت ٹریفک جام سے بچنے کے لیے اقدامات کریں، جنوری میں سموگ کی آگاہی مہم اور انسداد سموگ اقدامات جاری رکھے جائیں، ای لرننگ اور آن لائن کلاسز کا بندوست کیا جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved