تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں آپریشن کرکے سیکڑوں فلسطینی گرفتار کرلیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک 45ہزار سے زائد فلسطینیوں کو جبالیہ کیمپ میں گھروں سے زبردستی بے دخل کیاگیا ہے۔اس کے علاوہ جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کرکے سیکڑوں فلسطینی گرفتار بھی کر لیے۔فلسطینیوں کے مطابق تفتیش کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، جبالیہ کیمپ کے مردوں کو سرد موسم میں گھنٹوں نیم برہنہ حالت میں میدان میں کھڑا رکھا جاتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی شامل ہیں۔