بیجنگ (این این آئی)چین کے صدر شی جن پھنگ نے اوشن یونیورسٹی آف چائنا کے تمام اساتذہ اور طلبا کو ایک جوابی خط ارسال کیا ہے جس میں اوشن یونیورسٹی آف چائنا کے اساتذہ، طلبا اور عملے اور کو یونیورسٹی کی سوویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق اوشن یونیورسٹی آف چائنا کا قیام 1924 میں ہوا۔ حال ہی میں یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلبا نے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا تھا ، جس میں یونیورسٹی کی صد سالہ جدوجہد کا احوال بتایا گیا اور ایک سمندری طاقت کی تعمیر اور اعلی معیار کی ترقی کے لئے فعال طور پر خدمات انجام دینے اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیا کے عظیم مقصد میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا گیاتھا۔
