لاہور(این این آئی)انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جمعرات کے روز کھیلے گیے میچوں میں کانکررز اور اسٹارز نے کامیابی حاصل کرلی، پہلے میچ میں کانکررز نے اسٹرائیکرز کو 33 رنز سے ہرادیا۔کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر94 رنز بنائے،ایمان عابد 22 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں،طیبہ امداد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اسٹرائیکرز 8 وکٹوں پر 61 رنز بناپائی،زوفشاں ایاز نے 27 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔عائشہ ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عائشہ ریاض اور فاطمہ خان ( 11 رنز ناٹ آؤٹ اور ایک وکٹ ) پلیئرز آف دی میچ رہیں۔دوسرے میچ میں اسٹارز نے انونسیبلز کو 67 رنز سے شکست دیدی۔اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔ فضا فیاض نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور10 چوکے شامل تھے،ہانیہ احمر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔انونسیبلز کی ٹیم جواب میں صرف 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،فضا نور نے 15 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔فضا فیاض اور فضا نور پلیئرز آف دی میچ قرار پائیں۔