امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فلسطینیوں کیساتھ تاریخی ناانصافی ہو رہی ہے، پوٹن

ماسکو(این این آئی ) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی ناانصافی ہو رہی ہے جسے اب درست کرنے کا موقع آگیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازان میں منعقد کردہ برکس کے سربراہی اجلاس میں روسی صدر پوٹن نے کہا کہ جب تک فلسطینیوں کے ساتھ برسوں سے جاری ناانصافی ختم نہیں کی جاتی تب تک مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔روسی صدر نے اسرائیل کا نام لیے بغیر کہا کہ منصفانہ عالمی نظام کو دنیا کی ان طاقتوں کی طرف سے روکا جا رہا ہے جو ہر چیز پر قبضے کی منطق کے ساتھ سوچنے اور عمل کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔صدر پوٹن نے مزید کہا کہ غزہ میں 40 ہزار سے زائد انسانی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنی جگہ موجود ہے اور اب جنگ کا پھیلاو لبنان تک بڑھا دیا گیا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ غزہ، ایران ور لبنان میں جنگی صورت حال ایک دوسرے سے جڑے ہیں جس نے پورے مشرق وسطی کو خوفناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved