لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کوٹلی ستیاں میں سکول وین حادثے میں دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
