اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9ماہ بعد ضمانت پر رہا،اڈیالہ جیل سے بنی گالہ پہنچیں پھر پشاور پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی وزیراعلی ہاؤس پشاور کی انیکسی میں رہیں گی، ان کا شوکت خانم اسپتال میں چیک اپ کا امکان بھی امکان ہے۔بشریٰ بی بی بنی گالہ سے خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ڈیل کرنا ہوتی تو بشریٰ بی بی 9ماہ جیل میں نہ رہتیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی تھی، لیکن انکی روبکار جاری نہ ہونے کے باعث رہائی ایک روز ملتوی ہوگئی۔
