اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے عالمی دن پر پیغام میں کہاہے کہ یہ دن عالمی برادری کے حصول انصاف اور معاشرتی ترقی میں کاوشوں کی یاد دلاتا ہے۔یہاں سے جاری پیغام میں وزیر خارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کا چارٹر خطیمیں جنگ کی مخالفت کے ساتھ امن اور انسانی حقوق کی پاسداری سکھاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو یہ دن منانے کے ساتھ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری ظلم کے خلاف فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کیلئے یو این سلامتی کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ہوگا۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن و ترقی اور خوشحالی کیلئے بطور ممبر سلامتی کونسل، اقوام متحدہ کا ساتھ دیتا رہے گا۔
