اکابرین ختم نبوت کی آئینی و جمہوری جد وجہد سے پاکستان کی پارلیمنٹ پر ختم نبوت کا پرچم لہرا رہاہے، سودی نظام اپنے اختتام کو پہنچنے کے قریب ہے، مدارس دینیہ کی رجسٹریشن کے متعلق دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں، ہمیں دشمن کی ناپاک پالیسیوں کا ادراک کرکے عملی طور پر ان کاسدباب کرنا ہو گا ہماری نوجوان نسل ملٹی میڈیا، سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا جیسے مورچوں کو تحفظ ختم نبوت اور اسلامی اقدار و روایات کو فروغ دینے کے لئے استعمال کرے،اسلام کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں قادیانی اور یہودی ایجنڈا نہیں چلنے دیا جائے گا،ہم زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے ،تمام مسلمان قادیانیوں کی مصنوعات کا ہر سطح پر بائیکاٹ کریں،قادیانی جرائد اور رسائل میں غیر قانونی طور پر اسلامی شعائر اور مسلمانوں کی مذہبی اصطلاحات استعمال کر کے آئین پاکستان کی واضح خلاف روزی کر رہے ہیں،پارلیمنٹ میں موجود علما کرام اوردینی جماعتوں کے قائدین کومضبوط کرنا ہو گا،ہم ہر فلور پر ناموس رسالت کے قوانین اور قادیانیت کے متعلق آئینی شقوں کو ختم کرنے کی سازشوں کا جرت مندی کے ساتھ مقابلہ کریں گے،آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب
