امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹرمپ صدربنیں گے، پیش گوئیاں کرنیوالے پانچ اہم اداروں کا دعوی

ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جبکہ کاملا ہیریس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے،رپورٹ
واشنگٹن (این این آئی)سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق پیش گوئیاں کرنیوالے پانچ اہم اداروں نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔امریکی اخبار کے مطابق پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مقابلہ انتہائی کانٹے کا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جبکہ کاملا ہیریس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے۔دعوی کیا گیا ہے کہ بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے بعد سے کاملا ہیریس اپنی مقبولیت کھورہی ہیں، شمالی اور سن بیلٹ ریاستوں میں کاملا ہیریس کی پوزیشن رفتہ رفتہ کمزور ہونا شروع ہوگئی ہے۔داہِل کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 52 فیصد اور کاملا ہیریس کے جیتنے کے امکانات 48 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں۔ اکانومسٹ کے مطابق ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 54 فیصد ہیں۔ اسی طرح رئیل کلیئر پالیٹیکس کے سروے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پانسہ پلٹنے والی سات ریاستوں ایری زونا، جارجیا، نیواڈا، مشی گن، شمالی کیرولائنا، پنسلوینیا اور وسکونسن میں کاملا ہیریس پر معمولی برتری دکھائی ہے۔دعوی کیا گیا ہے کہ کاملا ہیریس پاپولر ووٹ ایک اعشاریہ چھ فیصد زیادہ حاصل کرلیں گی مگر الیکٹرول کالج جیت کر صدر بننے کے ٹرمپ کے امکانات 53 فیصد ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved