امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایران پر حملے کا منصوبہ تیار، عہدے داران کے گھر شامل ہو سکتے ہیں، اسرائیلی میڈیا

تہران (این این آئی)ایرانی میزائل حملے کا جواب دینے کے لیے اسرائیلی منصوبہ تیار ہے۔ حملے میں ایرانی عہدے داران کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ اس کارروائی کا رد عمل ہو گا جس میں حزب اللہ نے چند روز قبل ایک ڈرون طیارے کے ذریعے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو ان کے گھر پر نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور خارجہ انٹیلی جنس کے ادارے نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے سامنے جوابی کارروائی کا منصوبہ پیش کیا۔ اس منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں صرف چند عہدے داران جانتے ہیں۔ منصوبے میں حملے کے حوالے سے وسیع آپشن موجود ہیں۔ ان میں تیل کی تنصیبات، فوجی و حکومتی اہداف اور ایرانی عہدے داران کے گھر شمال ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران پر حملے میں اسرائیلی فضائیہ کے جو ہواباز شریک ہوں گے انھیں کارروائی سے تھوڑا وقت پہلے تفصیلات اور اہداف کے بارے میں بتایا جائے گا۔اسرائیلی چینل نے واضح کیا کہ حملے میں لڑاکا طیاروں اور ایندھن فراہم کرنے والے طیاروں کے علاوہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved